کرپشن کیخلاف تحقیقات میں آسانی کیلئے نیب افسران کو کیا چیز دینے کی منظوری دیدی گئی؟ ایسی خبر آ گئی کہ کرپٹ لوگوں کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِاعظم کے زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں دس نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی گئی ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزراءکو اپنے دورہ سعودی عرب پر اعتماد میں لیا ، حکومت نے نیب افسران کو سرکاری پاسپورٹس جاری کرنے کی بھی منظوری دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کا بینہ کے اجلاس میں آئندہ دورہ ملائیشیا اور چین کے اہداف سے بھی وفاقی وزراءکو آگاہ کیا، اس موقع پروفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے کابینہ کو سعودی عرب کے اقتصادی پیکیج اور دیگر آپشنر پر بریفنگ دی گئی۔

کابینہ کی جانب سے چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ کی تقرری، پاکستان اور چین کے درمیان زرعی شعبے میں
تعاون، پاکستانی خلا باز کو چینی سپیس مشن میں بھیجنے اور انسداد منشیات کے معاہدوں کی منظوری دی گئی۔

کابینہ  اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وز یر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی تجویز پرسعودی حکومت نے پاکستانی محنت کشوں کیلئے ویزہ فیس 2000 ریال سے کم کر کے 300 ریال کر دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ افراد کے خلاف تحقیقات میں سہولت کے لیے حکومت نے نیب افسران کو سرکاری پاسپورٹس جاری کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہاکہ این ٹی ایس کے نظام کو بہتر بنانے کی ذمہ داری وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے سپرد کی گئی ہے ۔

Post a Comment

0 Comments