جو بھی بنایا سب کچھ ہاتھ سے نکلنے کا خوف، اسحاق ڈار اور ان کے بیٹے دبئی میں ہنگامی طور پر کیا کر رہے ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات، نیب کی نظریں لگ گئیںاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں دبئی میں اسحاق ڈار اور اس کے بچوں کی جائیدادوں کا مکمل ریکارڈ حاصل کر لیا ہے، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار اور ان کے بچوں کے نام اربوں روپے کی مووایبل اور اِم مووایبل پراپرٹی ہے،ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابقنیب تحقیقات کے خوف سے اسحاق ڈار کے بیٹوں نے جائیداد فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور مختلف کاروباری کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے، کمپنیوں کو جائیداد کی فروخت کے لیے پرکشش پیشکشکی گئی ہے، نیب نے اسحاق ڈار کے بیٹوں کی خفیہ مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
Social Plugin