نگران سیٹ اپ ، نوازشریف نے وزیر اعظم سے ہونیوالی بات چیت کے بارے میں سب کچھ بتا دیا،کیاہونے جارہا ہے؟
سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی شاہد خاقان عباسی سے نگران وزیر اعظم کے معاملے پر مشاورت ہوئی ہے لیکن کیا مشاورت ہوئی اس بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے۔احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران نواز شریف سے ایک صحافی نے سوال پوچھا ’ آپ کی وزیر اعظم سے نگران وزیر اعظم کے معاملے پر مشاورت ہوئی ہے؟‘۔ نواز شریفنے کہا کہ ان کی وزیر اعظم سے نگران سیٹ اپ سے متعلق مشاورت ہوئی ہے مگر اس سے زیادہ وہ کچھ نہیں بتاسکتے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 4ال میں ملک میں ترقی کی رفتار تیز رہی لیکن پاناما فیصلے سے ترقی کرتا پاکستان تنزلی کی طرف جا رہا ہے، پاناما کیسز کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال ہے جس کے باعث روپے کی قیمت گر گئی ہے۔بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا، لوڈ شیڈنگ کا جواز نہیں ہے۔
Social Plugin