حکومت انتخابات کا اعلان
نہیں کرتی تو اپوزیشن اجتماعی استعفوں کی تجویز پر غور کرے
![]() |
حکومت انتخابات کا اعلان نہیں کرتی تو اپوزیشن اجتماعی استعفوں کی تجویز پر غور کرے
نائب صدر مسلم لیگ ن میاں
جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ حکومت انتخابات کا اعلان نہیں کرتی تو اپوزیشن اجتماعی
استعفوں کی تجویز پر غور کرے، ملک کو درپیش مسائل کا واحد حل فوری نئے انتخابات کا
اعلان ہے۔ تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے اپوزیشن
جماعتوں کو قومی اسمبلی میں اجتماعی استعفے دینے کا مشورہ دے دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے
پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ملک کو
درپیش مسائل کا واحد حل فوری نئے انتخابات کا اعلان ہے۔ جاوید لطیف نے کہا کہ اگر
حکومت موجودہ حالات میں بھی انتخابات کروانے کا اعلان نہیں کرتی، تو پھر اس صورت حال
میں اپوزیشن جماعتوں کو اجتماعی استعفے دینے پر غور کرنا چاہیئے۔
جاوید لطیف کہتے ہیں کہ
حکومت اپوزیشن رہنماؤں کو جیل میں ڈال کر اپنی نالائقی پرپردہ نہیں ڈال سکتی۔
بزور طاقت سیاسی رہنماؤں
کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ مریم نواز اور بلاول بھٹو کے خلاف مقدمات بنانے
والے اپنا یوم حساب یاد رکھیں۔ من گھڑت مقدمات سے ملک میں ایسا طوفان برپا ہوگا جس
میں حکومت بہہ جائے گی۔

0 Comments