سری دیوی کی چھوٹی بیاب بھی بالی ووڈ مںل انٹری کلئے تا ر


سری دیوی کی چھوٹی بیٹی بھی بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار






بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کے بعد اب ان کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور بھی بہت جلد بالی ووڈ میں انٹری دینے والی ہیں۔



بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ میں اسٹارکڈزکوفلموں میں متعارف کرانے کے حوالے سے مشہور ہدایت کار وپروڈیوسرکرن جوہر 2019 میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور کو بھی بالی ووڈ میں متعارف کرانے جارہے ہیں۔ اس بات کا اعلان انہوں نے اداکارہ نیہا دھوپیا کے چیٹ شو ’نوفلٹرنیہا‘ میں کیا۔



کرن جوہرنے کہا  کہ وہ خوشی کپور کے مقابل اداکار جاوید جعفری کے بیٹے میزان جعفری کوکاسٹ کریں گے۔واضح رہے کہ کرن جوہرنے رواں سال سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اورشاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشان کھتر کوفلم ’دھڑک‘ میں لانچ کیا تھا۔ جب کہ سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو بھی کرن جوہر نے فلم ’سمبا‘ میں رنویرسنگھ کے مقابل کاسٹ کیا ہے۔



اس سے قبل 2012 میں وہ ورون دھون اورعالیہ بھٹ کو بھی لانچ کرچکے ہیں جب کہ کرن جوہرچنکی پانڈے کی بیٹی آنانیا پانڈے کو بھی ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2‘ میں لانچ کررہے ہیں۔


Post a Comment

0 Comments