عمران خان کا نام ای سی ایل
میں ڈالنے کا مطالبہ
عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ
وزیر اعظم عمران خان کا
نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، پیپلز پارٹی نے بڑا مطالبہ کردیا۔
وزیراعظم سمیت دیگر حکومتی
نمائندوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے وزیر مملکت برائے
داخلہ کو خط لکھ دیا۔
پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری
فرحت اللہ بابر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے پی پی رہنماؤں کے نام جی آئی
ٹی رپورٹ کی بنیاد پرای سی ایل میں ڈالے گئے، احتساب کا یہی اصول حکومت اپنے لیے
بھی اپنائے۔
مزید پرھیے : آصف زرداری
،بلاول، فریال تالپور سمیت 172 افراد کانام ’’ای سی ایل‘‘ میں شامل
خط کے ذریعے وزیراعظم
عمران خان کے ساتھ پرویزخٹک،فہمیدہ مرزا اورخالد مقبول صدیقی کے نام بھی ای سی ایل
میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خط میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
محمود خان، سینئر وزیر عاطف خان، پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان اور جہانگیر ترین
کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے
کہ جے آئی ٹی رپورٹس پر ای سی ایل میں نام ڈالے جاسکتے ہیں تو پی ٹی آئی رہنماؤں
کےنام بھی ڈالے جائیں، پیپلزپارٹی توقع کرتی ہے سب کے ساتھ مساوی سلوک ہوگا۔
واضح رہے کہ جعلی بینک
اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے
اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے جس کی روشنی میں حکومت نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین
بلاول بھٹو زرداری، پارٹی صدرآصف علی زرداری، فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ مراد
علی شاہ اور سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سمیت 172 افراد کے ملک سے باہر جانے پر
پابندی عائد کردی ہے۔

0 Comments