ایک بار پھر شاہ رخ خان اور کاجول ایک ساتھ

ایک بار پھر شاہ رخ خان اور کاجول ایک ساتھ


بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور کاجول فلم ’ہندی میڈیم‘ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار عرفان خان اور پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی مشہوربالی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل میں اس بار شاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان عرفان کی بیٹی کا کردار نبھائیں گی۔

فلم ہندی میڈیم کے سیکوئل کی شوٹنگ امریکا میں کی جائے گی جس کا مختصر سا حصہ بھارت میں فلمایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی ڈیبیو فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ نے بھارت میں 300 کروڑ سے زائد مالیت کا باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کیا اور مقبولیت کے باعث فلم چائنا اور ہانگ کانگ میں بھی کامیاب رہی۔



Post a Comment

0 Comments