نواز شریف جلد رہا ہو جائیں گے مجھے لگتا ہے سابق وزیراعظم رہائی کے بعد بیرون ملک چلے جائیں گے: رحمان ملک

نواز شریف جلد رہا ہو جائیں گے
مجھے لگتا ہے سابق وزیراعظم رہائی کے بعد بیرون ملک چلے جائیں گے: رحمان ملک
نواز شریف جلد رہا ہو جائیں گے
امی جی امی جی والی پوری ویڈیو دیکھنے کے لیے اس پیج پر شو ہونے والے اشتہارات کو 20 بار کھولیں۔اور پوری ویڈیو دیکھنے کا مزہ لیں۔

لاہور (تازہ ترین اخبار۔26دسمبر2018ء) رحمان ملک کا کہنا ہے کہ نواز شریف جلد رہا ہو جائیں گے، مجھے لگتا ہے سابق وزیراعظم رہائی کے بعد بیرون ملک چلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل کی سزا ہونے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے دلچسپ ردعمل دیا گیا ہے۔ سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔
رحمان ملک کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی احتساب کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔ سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف جلد رہا ہو جائیں گے، مجھے لگتا ہے سابق وزیراعظم رہائی کے بعد بیرون ملک چلے جائیں گے۔




سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نواز شریف کی جانب سے ممکنہ طور پر ڈیل کر لیے جانے کا عندیہ دیا ہے۔




واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو 2 روز قبل احتساب عدالت نے جیل کی سزا سنا دی تھی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا گیا تھا۔ جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر نواز شریف پر کرپشن ثابت ہونے کا فیصلہ دیتے ہوئے انہیں 7 سال جیل کی سزا سنائی گئی۔ جبکہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز پر 5 ارب روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے سعودی عرب میں ان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔




Post a Comment

0 Comments