”وسیم بادامی بھی دوسری شادی کی تیاری پکڑ رہے ہیں ،معاملہ چل ہی رہا ہے “مبشر لقمان کے پروگرام میں عامر لیاقت نے مسکراتے ہوئے ایسا راز فاش کردیا کہ وسیم بادامی کے رنگ اڑ گئے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی سوشل میڈ یا پر ابھی تحریک انصاف کے رہنما اور 

معروف میزبان عامر لیاقت کی دوسری شادی کے چرچے ختم نہیں ہوئے تھے کہ عامر لیاقت نے

 وسیم بادامی کی دوسری شادی کے حوالے سے بھی اشارے دے دئیے ۔نجی نیوز چینل سماءنیوز کے 

پروگرام ”کھرا سچ“میں میزبان مبشر لقمان نے عامر لیاقت سے دوسری شادی کے بارے میں سوال

 کیا تو انہوں نے کہا کہ میں دوسری شادی کر کے بہت خوش ہوں اور آپ طوبیٰ عامر کو پہلے سے 

جانتے ہیں وہ بہت اچھی خاتون ہیں ۔

اس پر مبشر لقمان نے کہا کہ جی جی میں طوبیٰ عامر کو پہلے سے جانتا ہوں وہ نیک خاتون ہے ۔اس 

موقع پر مبشر لقمان نے مسکراتے ہوئے وسیم بادامی سے سوال کیا کہ کیا آپ بھی ایسا کوئی ارادہ 

رکھتے ہیں تو وسیم بادامی نے کہا جب کبھی ایسا کوئی ارادہ ہوا تو آپ کے ساتھ ضرور شیئر کریں گے 

لیکن اسی دوران عامر لیاقت نے وسیم بادامی کی بات کاٹتے ہوئے مسکرا کر کہا کہ وسیم بادامی کا پورا 

ارادہ ہے اور وہ اس کام کے لیے دن رات کوشا ں ہیں،آنے والے کچھ دنوں میں پتہ چل جائے گا 

۔

عامر لیاقت کی یہ بات سن کر وسیم بادامی نے اپنا منہ نیچے کر کے سر پر ہاتھ رکھ لیا جسے دیکھ کر 

مبشر لقمان نے وسیم بادامی سے پوچھا آپ تو شرمانے ہی لگے ہیں ؟اس پر وسیم بادامی بات کو ٹالتے 

ہوئے کہا کہ سٹوڈیو میں گرمی بہت ہو رہی ہے مجھے پسینے آرہے ہیں ۔مبشر لقمان نے عامر لیاقت 

سے پوچھا کہ اس خاتون کے بارے میں کوئی اور اشارہ دے دیں جس پر عامر لیاقت نے کہا کہ 

اس نے رنگ چھوڑ دیا ہے ۔

Post a Comment

0 Comments