پاکستان کو ایشیاءکپ کی میزبانی ملنے پر بھارت تلملا اٹھا، ایسا اعلان کر دیا جس کی ہر پاکستانی توقع کر رہا تھا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پاکستان
کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیاءکپ 2020ءکھیلنے کیلئے پاکستان آنے سے انکار کرتے ہوئے وینیو
تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو گزشتہ روز ایشیاءکپ 2020ءکی میزبانی دینے کا اعلان کیا گیا تو
بھارت تلملا اٹھا اور ایک مرتبہ پھر فرار کا روایتی حربہ استعمال کر دیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے
کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک افسر نے کہا ہے کہ پاکستان جا کر کھیلنے کا سوال
ہی پیدا نہیں ہوتا اس لئے میزبان ملک کو متبادل وینیو پر ٹورنامنٹ کرانے پر غور کرنے کو کہا گیا
ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کا یہ پیغام ڈھاکہ میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے
اجلاس کے دوران ہی پاکستان تک پہنچا دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال پاکستان نے بھی بھارت جا کر ایشیاءکپ 2018ءکھیلنے سے انکار کر دیا تھا
جس کے باعث متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ
بھارت کی جانب سے پاکستان میں آ کر کھیلنے سے انکار کے بعد ایشیاء2020ءبھی متحدہ عرب امارات
میں ہونے کا امکان ہے البتہ سیاسی گرما گرمی میں کمی اور باہمی تعلقات بہتر ہونے کی صورت میں
صورتحال مختلف ہو سکتی ہے۔
|
0 Comments