1- میوزیکل بینڈ بی ٹی ایس
جنوبی کوریا کے میوزیکل بینڈ 'بی ٹی ایس' میں شامل سات نوجوانوں کو ایشیا کے پرکشش ترین افراد
قرار دیا گیا ہے جن کی وجہ شہرت نہ صرف ان کی آواز ہے بلکہ ان کی شکل و صورت بھی ہے۔
2- بھارتی اداکار ووین دسینا
بھارتی ٹی وی اداکار ووین دسینا ایشیا کے دوسرے پرکشش مرد قرار پائے۔
3- شاہد کپور
بالی وڈ ہیرو شاہد کپور ایشیا کے تیسرے پرکشش مرد بننے میں کامیاب ہوگئے۔
متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بننے والے پاکستانی نڑاد برطانوی گلوکار زین ملک ایشیا کے چوتھے پرکشش مرد ہیں۔

5- ریتک روشن
بالی وڈ اداکار ریتک روشن ایشیا کے پانچویں پرکشش مرد قرار پائے۔ وہ متعدد بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور سائنس فکشن فلم 'کوئی مل گیا' اور اس سیریز کے دوسری فلمیں ان کی بہترین فلمیں تصور کی جاتی ہیں۔
6- محسن خان
بھارتی ٹی وی اداکار محسن خان چھٹے نمبر پر ہیں۔ وہ متعدد بھارتی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں اور ان کی پرفارمنس کو کافی سراہا جاتا ہے۔
7- گرمیت چوہدری
بھارتی ٹی وی کے ہی نوجوان اداکار گرمیت چوہدری ایشیا کے ساتویں پرکشش مرد قرار پائے۔ وہ کچھ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
8- علی ظفر
پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول وَرسٹائل گلوکار، اداکار و ماڈل علی ظفر اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔
9- ویرات کوہلی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ایشیا کے 50 پرکشش ترین مردوں کی فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔
10- اکشے کمار
اس فہرست میں 10ویں نمبر پر بالی وڈ میں کھلاڑی کے نام سے پہچانے جانے والے اکشے کمار ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری میں اکشے کمار کا شمار عصر حاصر کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔
0 Comments