بالی ووڈ اداکارہ دشا پاٹنی نے ایسی ڈریس میں دیوالی کی دی مبارکباد ، لوگ کہنے لگے : " کپڑے تو پہن لیتیں"۔
![]() |
DISHA PATNI |
بالی ووڈ اداکارہ دشا پاٹنی نے ایسی ڈریس میں دیوالی کی دی مبارکباد ، لوگ کہنے لگے : " کپڑے تو پہن لیتیں"۔
دراصل دشا نے ایک فیشن برانڈ کیلئے کروائے فوٹو شوٹ میں دیوالی تھیم کا استعمال کیا اور اس دوران وہ ریویلنگ ڈریس پہنے نظر آئیں ۔
ایم ایس دھونی اور باغی 2 جیسی فلموں میں نظر آئیں اداکارہ دشا پاٹنی ایک فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرول ہوگئی ہیں ۔ دراصل دشا نے ایک فیشن برانڈ کیلئے کروائے فوٹو شوٹ میں دیوالی تھیم کا استعمال کیا اور اس دوران وہ ریویلنگ ڈریس پہنے نظر آئیں ۔ اس تصویر میں پاٹنی کے ہاتھ میں ایک چراغ بھی ہے اور یہی لوگوں کے غصہ کی وجہ بن گیا ۔
دشا کی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر ڈالتے ہوئے کئی لوگوں نے پہلے تو اس کی تعریف کی ، لیکن لوگوں نے اس کو دیوالی کے تہوار کے ساتھ بھدا مذاق بتایا ۔
دشا پاٹنی کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لوگوں نے لکھا کہ کیمرہ مین اتنی جلدی میں تھے کہ انہوں نے دشا کو پورے کپڑے پہننے نہیں دئے ۔ حالانکہ دشا کی اس تصویر کی تعریف کرنے والے لوگ بھی کم نہیں ہیں ۔

دراصل دشا پاٹنی ایک فیشن برانڈ سے وابستہ ہیں اور ہندوستان میں ان کے انرویئر پروڈکٹس کی تشہیر کرتی ہیں ۔ وہ پہلے بھی انسٹاگرام پر اس برانڈ کے کپڑوں کے ساتھ تصویر ڈال چکی ہیں ۔

دشا اکثر ایسی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ ان تبصروں سے پریشان ہوکر دشا نے اس تصویر پر تبصرہ کا آپشن ہی بند کردیا ہے۔ ٹائیگر شراف کے مبینہ طور پر معاشقہ کی خبروں کے بعد موضوع بحث بنیں دشا نے اب تک دو فلموں میں کام کیا ہے اور وہ جلد ہی سلمان خان کی فلم بھارت میں نظر آنے والی ہیں ۔

0 Comments