وہ جگہ جہاں شوقین لوگ “گندی ” فلموں میں کام کرنے والی بے باک اداکاراﺅں سے ملنے جاتے ہیں ، یہ جگہ کہاں ہے اور کیسے توجہ کا مرکز بنی؟
![]() |
XMOVIES |
نیویارک(ویب ڈیسک) مغربی دنیا دیگر کئی خباثتوں کے ساتھ ساتھ فحش فلموں کو بھی روا قرار دے چکی ہے اور امریکہ میں تو ایک ایسی جگہ بھی ہے جہاں لوگ جا کر ان فحش فلموں کی اداکاراﺅں سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ جگہ امریکی ریاست نیوجرسی
کے شہر ایڈیسن کا ایکسپو سنٹر ہے جہاں ہر سال ایک کنونشن منعقد کیا جاتا ہے۔ اس کنونشن میں فحش فلموں کے تمام اداکار اور اداکارائیں شرکت کرتی ہیں اور جو لوگ انہیں دیکھنا چاہتے ہوں وہ وہاں جا کر اپنی یہ خواہش پوری کر سکتے ہیں۔اس کنونشن کا انعقاد پہلی بار 2006ءمیں میامی کے ساحل سمندر پر ہوا، جو اس قدر مقبول ہوا کہ مختلف تاریخوں میں امریکہ کے 10شہروں میں اب اس کا انعقاد ہوتا ہے، جن میں ایک شہر ایڈیسن بھی ہے جہاں یہ آئندہ جمعہ کے روز شروع ہونے جا رہا ہے اور اتوار تک جاری رہے گا، جس میں 200سے زائد فحش اداکار اور اداکارائیں شرکت کر رہے ہیں۔ لوگ ان تین دنوں کے دوران نہ صرف فحش اداکاروں اور اداکاراﺅں کے ساتھ مل سکتے ہیں بلکہ ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوا سکتے ہیں اور ان سے آٹوگراف بھی لے سکتے ہیں۔کنونشن کے منتظم ڈین ایڈمز کا کہنا تھا کہ ”کنونشن میں 150سے زائد سٹالز لگائے جائیں گے، 20گھنٹے سے زائد طویل سٹیج شوز اور جنسی تعلیم کے سیمینارز ہوں گے۔“







0 Comments