زرتاج گل اور تھانے کا ایس ایچ او۔۔۔تحریک انصاف کی دبنگ خاتون رہنما کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے

زرتاج گل اور تھانے کا ایس ایچ او۔۔۔تحریک انصاف کی دبنگ خاتون رہنما کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے

ZARTAJ GUL




لاہور( مانیڑرنگ یسک) پاکستا ن تحریک انصاف کی مرکزی رہنماء زرتاج گل کو کون نہیں جانتا؟ مرکز میں تحریک انصاف کے حکومت بنتے ہی جہاں پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماء کمر کس کر اپنے کپتان کا ویژن لے کر میدان میں اترے وہی زرتاج گل بھی اپنی پارٹی کےشانہ بشانہ کھڑی دکھائی دیں، یہی نہیں وزارت ملنے کے بعد بھی زرتاج گل نے آرام کرنا پسند نہیں کیا او ر اپنا حلقہ ہو یا کوئی بھی جگہ، ہر وقت فعال دکھائی دیتی ہیں۔ تاہم اب انکی ایک ایسی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا ہے۔ 92 نیوز کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کی دبنگ خاتون رہنماء زرتاج گل نے تھانے کو ہی اپنا دفتر بنا لیا ، تھانے کے ایس ایچ او کی کرسی پر ہی بیٹھی رہیں اور سارے سیاسی امور سر انجام دیے۔ جبکہ انکے سامنے ایس ایچ ہاتھ باندھے کھڑا رہا ۔ یہاں پر یہ ماربھی قابل ذکر ہے کہ الیکشن سے قبل تحریک انصاف نے جن نعروں کی بنا پر کامیابی حاصل کی ان میں سے ایک نعرہ یہ بھی تھا کہ ” پولیس کو غیر سیاسی بنایا جائے گا” لیکن جیسے ہی زرتاج گل وزیر ڈیرہ غازی خان کے روم گڑھ میں گئیں تو جاتے ہی وہ نہ صرف ایس ایچ او کی سیٹ پر بیٹھی رہیں بلکہ اپنے کارکنان کی بھی تھانے میں موجود کرسیوں پر بیٹھا دیا جبکہ پولیس اہلکار اور تھانے کے ایس ایچ او انکے سامنے ہاتھ باندھے کھڑے رہے۔ زرتاج گھل وزیر نے تھانے میں ہی بیٹھ کر تمام سیاسی امور نمٹائے جبکہ تھانے کے ایس ایچ او کو کھڑا ہی رکھا اور وردی کے تقدس کو پامال رکھا۔ باقی واقعے کی ویڈیو آپ خود ہی ملاحظہ کریں۔۔۔

Post a Comment

0 Comments