شاہ رخ نے انوشکا شرما کو دیا یہ نیا نام، شوہر وراٹ کوہلی بھی ہو جائیں گے بے حد خوش
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی بیوی انوشکا شرما اب مسز وراٹ سے ’مسز کرکٹر‘ ہو گئی ہیں۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی بیوی انوشکا شرما اب مسز وراٹ سے ’مسز کرکٹر‘ ہو گئی ہیں۔ دراصل ان کو یہ نیا نام بالی ووڈ کے کنگ خان نے دیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ روز شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ کا ٹریلر لانچ کیا گیا ہے۔ اس خاص موقع پر فلم زیرو کی پوری اسٹار کاسٹ یعنی شاہ رخ خان، کٹرینہ کیف اور انوشکا شرما بھی وہاں موجود تھی۔
اس خاص موقع پر کنگ خان نے انوشکا اور کٹرینہ کے ساتھ خوب مستی کی۔ ٹریلر لانچ کے موقع پر جب ایک صحافی نے شاہ رخ سے سوال کیا کہ گزشتہ روز جب ہندوستانی کرکٹ ٹیم زیرو پر آوٹ ہو رہی ہے تو میم بن رہے ہیں کہ وراٹ کوہلی کی ٹیم انوشکا شرما کی فلم ‘زیرو‘ کا پروموشن کر رہی ہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے شاہ رخ نے اپنے ہی انداز میں کہا، ’’ مجھے کیا پاگل کتے نے کاٹا ہے کہ میں ’مسیز کرکٹر‘ کے سامنے کرکٹ کے بارے میں کچھ بھی بولوں۔ میری پٹائی ہو جائے گی۔ میرے گالوں پر طمانچہ پڑیں گے‘۔
 |
ANUSHKA SHARMA AND SHAH RUKH KHAN
|
0 Comments