الیکشن سے قبل ہی تحریک انصاف نے تبدیلی کی مثال قائم کر دی ، ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے کیا فارمولا اپنایا گیا ، بالآخر حقیقت سامنے آ گئی

الیکشن سے قبل ہی تحریک انصاف نے تبدیلی کی مثال قائم کر دی ، ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے کیا فارمولا اپنایا گیا ، بالآخر حقیقت سامنے آ گئی




لاہور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف میں سالہاسال سے جدوجہد کرنیو الیّ بنیادی کارکنوں کو ٹکٹیں نہ دے کر پی ٹی آئی نے ’’تبدیلی‘‘ کی بنیاد رکھ دی، 2013کے الیکشن میں رنر اپ رہنے والے بھی ٹکٹوں سے محروم رہ گئے اور بعض حلقوں سے ایسے لوگوں کو ٹکٹیں دیدی گئیں جنہوں نے مذکورہ حلقوں میں

کبھی سیاست ہی نہیں کی ،قیادت کے اس اقدام کی وجہ سے سے پارٹی کے سینئر کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا چونکہ عمران خان نے پارلیمانی بورڈز کی میٹنگ کے دوران خود بھی حلف دیا اور باقی ارکان سے بھی حلف لیا تھا کہ وہ بورڈ کی کارروائی کسی کے ساتھ شیئر نہیں کریں گے اور اسی وجہ سے بہت سے لوگوں کو پتہ ہی نہیں چل سکا کہ ان کی قسمت کے فیصلے کون کررہا ہے اور ایسا کونسا بندہ ہے جو ان کی مخالفت کررہا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈز میں شامل پارٹی کی لیڈر شپ کے ارکان اپنے اپنے حامیوں کو تو ٹکٹیں دلوانے میں کامیاب ہو گئے لیکن ایسے کارکن جو کہ کسی بھی لابی کا حصہ نہیں تھے وہ ان ٹکٹوں سے محروم ہو گئے ہیں جس کا اثر پی ٹی آئی کی انتخابی مہم پر بھی پڑے گا۔دوسری جانب تحریک انصاف نے فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے10حلقوں میں سے9اور صوبائی اسمبلی کے21حلقوں میں سے16پر اپنے امیدوار وں کی نامزدگی کا اعلان کردیا ہے،قومی اسمبلی کے ایک حلقہ109کا فیصلہ ابھی باقی ہے جہاں ڈاکٹر اسد معظم اور فیض اللہ کموکا امیدوار ہیں،اسی طرح صوبائی اسمبلی کے جن5حلقوں کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ان


میں پی پی103,107,113,115,117شامل ہیں،قومی اسمبلی کے حلقہ 101سے ظفر ذوالقرنین ساہی،102سے نواب شیر وسیر،103سے سعد اللہ بلوچ،104سے سردار دلدار احمد چیمہ،105سے رانا آصف توصیف،106سے چوہدری نثاراحمد جٹ،107سے خرم شہزاد،108سے فرخ حبیب اور110سے راجہ ریاض احمد خاں کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے اسی طرح صوبائی حلقہ پی پی97سے علی افضل ساہی،98سے چوہدری محمد افضل ساہی،99سے چوہدری علی اختر،100سے چوہدری ظہیر الدین خاں،101سے غلام حیدر باری،102سے عادل پرویز،104سے شاہد خلیل نور،105سے ممتاز احمد،106سے سردار دلنواز احمد چیمہ،108سے رانا آفتاب احمد خاں،109سے ندیم آفتاب سندھو،110سے میاں خیال احمد کاسترو،111سے شکیل شاہد،112سے عدنان انور رحمانی،114سے محمد لطیف نذر اور116سے محبوب عالم سندھو کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔









Post a Comment

0 Comments