![]() |
رجب طیب اردوگان بھاری اکثریت سے پھر منتخب
ترکی میں ہونے والے انتخابات میں رجب طیب اردوگان کی کامیابی کا سرکاری طور پر اعلان کردیا گیا ہے۔ ترکی کے الیکشن کمیشن نے صدر رجب طیب اردوگان کی کامیابی کا سرکاری طور پراعلان کیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوگان نے استنبول میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ خاتون اول ایمن اردوگان بھی تھیں۔
ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رجب طیب اردوگان نے کہا کہ ترکی کے عوام بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لیے باہر نکلے ہیں جو جمہوری انقلاب کا نتیجہ ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ ووٹنگ شروع ہونے کے ابتدائی دو سے تین گھنٹوں کے دوران ٹرن آئوٹ 50 فیصد سے زائد رہا جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔
|

0 Comments