![]() |
نیب ہیڈ کوارٹرز کو بارود سے اُڑانے کی دھمکی ملی ہے، چیئرمین
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کہتے ہیں کہ نیب ہیڈ کوارٹرز کو بارود سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔
نیب لاہورآفس کا دورہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اللہ اور رسول کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ انہوں نے میگا کرپشن مقدمات کو فائلوں سے نکالا۔ میگا کرپشن کیسز پر پڑی ہوئی گرد صاف کی۔
ان کا کہنا تھا کہ گرد صاف کرنے سے کیسزمیں پیشرفت ہوئی۔ چیئرمین نیب نے عزم کا اظہار کیا کہ بدعنوانی کیخلاف بلاتفریق جہادجاری رہے گا۔
|

0 Comments