ریحام خان اور مریم نواز کی ملاقات کے ثبوت مل گئے، فواد چوہدری

ریحام خان اور مریم نواز کی ملاقات کے ثبوت مل گئے، فواد چوہدری


پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ریحام خان اور مریم نواز کی ملاقات کے ثبوت مل گئے ہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب کی تصنیف و اشاعت کا سارا ڈرامہ حقیقی اپوزیشن کو گرانے کے لیے رچایا گیا ہے ، ریحام خان کی ملاقاتوں کے سارے ثبوت مل گئے ہیں کہ ریحام کب، کہاں، کس سے اور کس کے ذریعے ملیں، ساری کہانی  ہمارے سامنے آ گئی ہے۔ریحام خان نے نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کی جس کا اہتمام احسن اقبال نے کروایا۔
انہوں نے کہا کہ ریحام خان کی مریم نواز سے ملاقات کے ناقابل تردید شواہد نے ساری سازش کا پول کھول دیا ہے کہ کتاب کی تصنیف و اشاعت کا سارا تماشہ حقیقی حزب اختلاف کو گرانے کے لیے رچایا گیا۔


Post a Comment

0 Comments