عوام مجرم کو حکمران بنا دے تو ملک تباہ ہو جاتاہے ،عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام اگر مجرم کو حکمران بنادے تو ملک تباہ ہوجاتا ہے ۔ اِن خیالا ت کا اظہار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سعودی عرب میں تحریک انصاف کے کارکنان سے ملاقات میں کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کبھی یہ نہیں سوچنا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے، پاکستان میں ترقی کےمواقع نہیں جبکہ پاکستان وسائل سے مالامال ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ نہ کہا کریں کے پاکستان میں ترقی کے مواقع نہیں ،لوگوں کو اندازہ نہیں کہ پاکستان کو کیا ملا ہے ،مغرب کا نظام بد دیانت لوگوں کو اوپر نہیں آنے دیتا ،سربراہ چوری پر لگ جائے تو ملک تباہ ہو جاتے ہیں ۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو ترقی کی راہوں پر ڈال دیا ہے، کے پی میں پہلی باری تھی اور تجربہ بھی نہیں تھا،خیبرپختونخوا صحت تعلیم اور ماحولیات میں آگے نکل گیا ہے۔
|
0 Comments