شہبازشریف کےپی ٹی آئی سے26سوالات،فوادچوہدری کا جواب

شہبازشریف کےپی ٹی آئی سے26سوالات،فوادچوہدری کا جواب


پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اپنے درعمل میں کہا کہ شریف برادران ذہنی طور پرمفلوج اور عقلی بحران کا شکار ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کے پی میں ترقیاتی کام اور کرپشن کا خاتمہ کیا ہے ۔ پی ٹی آئی نے کے پی میں جب حکومت سنبھالی تو صوبہ جنگ زدہ تھا، کرپشن اور بدانتظامی نے پختونخوا کو مکمل بدحال کر رکھا تھا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم کے فروغ میں اہم اقدامات کیے جس کے سبب کے پی میں تعلیم پر سرمایہ کاری کے اثرات نسلوں برقرار رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کے پی حکومت نے5سال میں درجن بھرنئی جامعات اوراسپتال بنائے،پی ٹی آئی نے جنگ زدہ صوبے کو گورننس اور انسانی ترقی میں آگے لاکھڑا کیا۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کرپشن کے خاتمے کا اپنا وعدہ نبھایا ہے، عمران خان نے کرپشن الزامات پر وزیر اور درجنوں اراکین اسمبلی کو نکالا۔ کے پی میں کرپشن میں ملوث وزیر اور سرکاری عملے کا باضابطہ احتساب کیا گیا۔ کے پی میں حکومت نے ہزاروں پڑھے لکھے نوجوانوں کو قابلیت پر روزگار فراہم کیا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی تقاریر میں خود کہا کرتے تھے کہ بجلی کا بحران ختم نہ کیا تو میرا نام بدل دینا، شہباز شریف میں شرم و حیا باقی ہے تو اپنا نام ہی تجویز کردیں۔




Post a Comment

0 Comments