یہ کس کی جدائی کا غم ہے ۔۔۔؟ فاسٹ باؤلر جنید خان ان دنوں انتہائی افسردہ کیوں ہیں؟ بالآخر پتہ چل گیا

یہ کس کی جدائی کا غم ہے ۔۔۔؟ فاسٹ باؤلر جنید خان ان دنوں انتہائی افسردہ کیوں ہیں؟ بالآخر پتہ چل گیا



JUNAID KHAN


پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان پالتو کتے کی موت پر انتہائی افسردہ ہیں۔ جنید خان جنہوں نے کتے کو بڑی محبت سے پالا تھا اس کیلئے کھانے پینے کا خصوصی اہتمام کرتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کتے کی پرورش پر رقم کے ساتھ ساتھ اپنا قیمتی وقت


بھی صرف کیا جس کی وجہ سے انہیں اس کتے سے انتہائی لگاؤ ہوگیا تھا۔یاد رہے کہ جنید خان کے پالتو کتے جوئی کو چند روز قبل اس وقت ایک موٹر سائیکل سوار کچل کر فرار ہوگیا تھا جب وہ گلی میں کھیل رہا تھا۔جنید خان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی اپنے پالتو کتے کو بھلا نہیں پائیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 27 اپریل ان کی زندگی کا نہ بھلائے جانے والا دن ہے کیونکہ اس دن میرا پہلا بیٹا پیدائش کے کچھ دیر بعد انتقال کر گیا تھا ۔ جنید خان کا کہنا تھا کہ بیٹے کی موت کسی بھی باپ کیلئے کتنی تکلیف دہ ہوتی ہے۔ ، میری دعا ہے کہ اللہ کبھی کسی باپ کو یہ دن نہ دکھائے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس پر نیا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ کیپنگ کرنے سے انکار کیا تو انہوں نے کہا کہ اب میں دیکھتا ہوں کہ تمہیں کون کھلاتا ہے۔ پاکستان کپ میں ناکام رہنے والے عمر اکمل نے کہا کہ انہوں نے قومی ٹیم کے لیے 4سال ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز میں وکٹ کیپنگ کے فرائض سر انجام دیئے ہیں لیکن اس وقت کے ہیڈکوچ وقار یونس مجھ پر زور رہے تھے کہ میں ٹیسٹ میچز میں بھی وکٹ کیپنگ کروں،میں نے انہیں کہا کہ ہمارے زیادہ تر ٹیسٹ میچز متحدہ عرب امارات میں ہوتے ہیں جہاں مصباح الحق عمومی طور پر تین سپنرز کھلاتے ہیں جن پر وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے مجھے مسئلہ ہوتا ہے۔عمر اکمل کا کہنا تھا کہ میں ملک کیلئے ہمیشہ دیانتداری سے کھیلا ہوں لیکن وقار یونس مجھ پر دباو ڈالتے رہے کہ میں ٹیسٹ میچز میں بھی وکٹ کیپنگ کروں اور جب میں نے انکار کیا تو انہوں نے مجھے کہا کہ دیکھتاہوں کہ اب تمہیں کرکٹ کون کھلاتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments