شاہد خان آفریدی کا گوگل ہیڈ آفس کا دورہ ۔۔۔ انہیں یہ دعوت کس سلسلے میں دی گئی تھی ؟ خبر آ گئی
![]() |
SHAHID AFRIDI VISIT GOOGLE HEAD OFFICE
سنگاپور (ویب ڈیسک)مشہور سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شاہد خان آفریدی سماجی خدمات میں بھی پیش پیش ہیں اور شاہد آفریدی فانڈیشن کے ذریعے پاکستان میں تعلیم اور صحت کے لیے کام کر رہے ہیں۔اس مقصد کے لیے گزشتہ دنوں شاہد آفریدی نے کینیڈا کا بھی دورہ کیا اور کئی تقاریب میں بھی شرکت کی ۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان ان دونوں شاہد آفریدی فانڈیشن کی پروموشن کے سلسلے میں سنگاپور میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز معروف ترین سرچ انجن گوگل کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا ۔اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ گوگل کی جانب سے ظہرانے میں شرکت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے ، انہیں اس بات کی بہت خوشی ہوئی کہ اس ادارے میں بھارت اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے لوگ دنیا کو بدلنے کے لیے ایک ساتھ کام کررہے ہیں ،انہیں گوگل کی ٹیم کو شاہد آفریدی فانڈیشن کے بارے میں پریزنٹیشن دے کر بہت اچھالگا ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین نجم سیٹھی پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 11مئی سے ہونے والا تاریخی ٹیسٹ میچ کو دیکھنے کے لئے آج انگلینڈ روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی انگلینڈ میں چند روز قائم کے بعد آئرلینڈ جائیں گے اور ڈبلن میں ہونے والے ٹیسٹ میں دیکھیں گے ۔ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کا پہلا ٹیسٹ ہے جو گرین شرٹس کے ساتھ کھیلا جائیگا،نجم سیٹھی اپنے دورہ آئرلینڈ کے دوران وہاں کے کرکٹ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین ملاقات میں آئرلینڈ اور پاکستان کی باہمی سیریز پر بھی بات چیت کریں گے اور انہیں پاکستان آکر سیریز کھیلنے کی دعوت دی جائے گی۔نجم سیٹھی پاک بھارت متنازع سیریز کیس پر وکلا سے ملیں گے ۔
|

0 Comments