ورلڈ کپ 2018 میں کس ملک کے بنے فٹ بال استعمال کیے جائیں گے ؟ بڑے کام کی خبر آ گئی

ورلڈ کپ 2018 میں کس ملک کے بنے فٹ بال استعمال کیے جائیں گے ؟ بڑے کام کی خبر آ گئی


FIFA WORLD CUP 2018 VENUE


اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان اس سال موسم گرما میں روس میں منعقد ہونے والے ’’فیفا‘‘ عالمی کپ 2018 میں استعمال ہونے والے فٹ بال فر اہم کرے گا۔وزارت تجارت نے فٹ بال کے عالمی کپ میں استعمال ہونے والے آفیشل فٹ بالز ٹیل سٹار اور ایمرجنگ پاکستان کے بارے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔

سیالکوٹ کی ’’ فارورڈ اسپورٹس‘‘ نامی فرم ٹیلی سٹار 18نامی فٹ بال فراہم کر رہی ہے ۔سیکریٹری تجارت نے تقریب کے شرکاء کو وزارت تجارت کے ابھرتا پاکستان، شروعات کے تصور اور عمل درآمد کے بارے میں بتایا اور کہا کہ وزیراعظم نے 9 نومبر 2017 میں ’’ایکسپو پاکستان‘‘ میں ’’ ابھرتا پاکستان ، شروعات کی رونمائی کی تھی اور اس موقع پرکراچی میں85 ممالک سے تعلق رکھنے والے 700 غیرملکی مندوبین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح برانڈ امیج کی کاروبار میں بڑی اہمیت ہوتی ہے اسی طرح عالمی سطح پر تجارت اور کاروبار میں ملک کی بھی بڑی اہمیت ہوتی ہے، ہم پاکستان کی عالمی سطح پر کوئی منفی تاثر یا پہچان نہیں چاہتے اس لیے ہم ابھرتا پاکستان کے ذریعے پاکستان کی مثبت اور بہتر ساکھ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان رواں سال ستمبر کے پہلے ہفتے میں چھ ملکی انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا جس کے تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد سینئر نے کہا کہ ٹورنامنٹ 2 سے 10 ستمبر تک منعقد ہو گا اور اسے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے کیلنڈر میں شامل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایونٹ میں پاکستان کے ساتھ ساتھ افغانستان، کازغستان، عمان، ترکی اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم راولپنڈی کے آرمی اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ منعقد کرانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان آرمی کی اجازت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اگر پاکستان آرمی سے ٹورنامنٹ کے انعقاد کی اجازت نہ مل سکی تو نئی آسٹرو ٹرف ڈالنے کی صورت میں ہم نصیر بندہ اسٹیڈیم میں میچز منعقد کرائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments