بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہرنے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی شوہرسسرال جاکرمناتا رہاتاہم بیوی کے رویئے سے تنگ کر 42سالہ شخص نے خود کشی کرلی،پولیس

بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہرنے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلیبیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہرنے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی

شوہرسسرال جاکرمناتا رہاتاہم بیوی کے رویئے سے تنگ کر 42سالہ شخص نے خود کشی کرلی،پولیس


فتح پو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل2018ء)بھارت میں42سالہ شخص نے بیوی کے رویئے سے دل برداشتہ ہو کر گھر کے اندر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ماں کھیتوں پر کام کرکے گھر واپس آئی تو دیکھا کہ بیٹے کی لاش پنکھے سے لٹک رہی ہے۔ یہ ماجر ا دیکھ کر وہ دھاڑیں مار کر رونے لگی ۔ رونے کی آواز سن کر پڑوسیوں کی بڑی تعدادجمع ہوگئی۔انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ جائیوقوعہ پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ ذرائع کے مطابق پتن دیداس کی شادی غازی پور تھانہ علاقے کے بوارا گاوں میں ہوئی تھی ۔اس کی بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھی ۔ گزشتہ کئی دنوں سے وہ بیوی کو گھر آنے کیلئے مناتا ر ہا مگر وہ نہیں مانی ۔اس کے رویئے سے دل برداشتہ ہو کر شوہر نے کمرے میں لگے پنکھے سے لٹک کر جان دیدی۔