چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن بھی انتخابی میدان میں کود پڑیں

چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن بھی انتخابی میدان میں ..


چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن بھی انتخابی میدان میں کود پڑیں


 امید وار صوبائی اسمبلی پی پی 185 اوکاڑہ سینئر صحافی اینکر جگنو محسن نے کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی اور ووٹ کو عزت دینے کے لیے وہ آئند ہ انتخاب میں ہر صورت حصہ لیں گی آزادی صحافت کی جدو جہد کا وہ ہر اول دستہ رہی ہیں ۔ اب عوام کو استحصالی قوتوں سے آزاد کروائیں گی سیاست کے نام پر تھانہ کلچر و پٹواری کلچر کو فروغ دینے والوں کا خاتمہ کر کے دم لوں گی ، ان خیالات کا اظہار وہ اپنے انتخابی حلقہ میں بڑے اجتماعات سے خطاب کے دوران کر رہی تھیں، میڈیم جگنو محسن کا جگہ جگہ پر تپاک استقبال کیا گیا کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھا ور کیں ،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ئے ڈالے اور گھوڑ ناچ بھی ہوا، میڈیم جگنو محسن نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ میاں محمد نوازشریف ووٹ کے تقدس کی بات کرتے ہیں لاہور سے حجرہ اوکاڑا زیادہ دور نیں نواز شریف حجرہ شاہ مقیم آئیں اور گلیوں کو پامال ہوتا دیکھیں،جہاں پر جنازے گندے پانی میں سے لے جائے جاتے ہیں، بر سر اقتدار ٹولہ جنازوں کی تدفین کے لیے باعزت راستے نہ بناسکا، انہوں نے کہا کہ ہم نے آسان راستوں کو ٹھکرا دیا خمیر اور زبان پر تالے نہیں لگا سکتے حق اور سچ کی سیاست ہمارا شیوا ہے کوئی لالچ کوئی دبائو ہمیں عوامی خدمت سے نہیں روک سکتا ، انہوں نے کہا کہ عوام فرسودہ سیاستدانوں کے خلاف میدان عمل میں نکل چکے ہیں ۔
عوام کو ان کے حقوق دلانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی