با وثوق ذرائع کے خبر:فیصلہ ہو گیا، نگراں وزیراعظم کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

با وثوق ذرائع کے خبر:فیصلہ ہو گیا، نگراں وزیراعظم کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا



کراچی (ویب ڈیسک) باوثوق ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیئےاب سنجیدگی سے نگراں وزیر اعظم کی تلاش شروع کردی گئی ہے اس سلسلے میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے علاوہ سینئر سیاستدانوں سے رابطے تیز کرلیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعظم کا تعلق سندھ
سےہوگا جن میں تین اہم نام جاوید جبار ، ڈاکٹر عشرت حسین اور محمد میاں سومرو کے سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نگراں سیٹ اپ سے لیکر 2018 کےعام انتخابات سے پہلے اور بعد میں چوہدری شجاعت حسین کا ملکی سیاست پرکردار نمایاں طور پر نظر آئیگا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف، مسلم لیگ (ق) ایم کیو ایم پاکستان ، پی ایس پی، عوامی مسلم لیگ اور آل پاکستان مسلم لیگ بھی تمام تر اختلافات اور الگ الگ روٹس کے باوجود ان کا آخری اسٹاپ ایک ہی ہوگا۔دوسری جانب خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے ،کارکن فکر نہ کریں اللہ بہتر کرے گا آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ ن ہی بنائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماؤں کے غیر رسمی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمارے موقف کو پذیرائی بخشی ہے، عوام نے دھرنے اور پیسے کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ،آئندہ عام انتخابات میں بہترین امیدواروں کو ٹکٹ دیں گے، آئندہ حکومت بھی ن لیگ ہی کی ہو گی، پارٹی رہنما اور کارکن ووٹ کے تقدس کی بحالی کا پیغام عام کریں ۔