شادی تو بڑا آسان کام ہے۔۔۔۔چند روز قبل رشتہ ازدواج میں بندھنے والے 60 سالہ پاکستانی سیاست دان نے اپنے تجربات و مشاہدات بیان کر ڈالے

شادی تو بڑا آسان کام ہے۔۔۔۔چند روز قبل رشتہ ازدواج میں بندھنے والے 60 سالہ پاکستانی سیاست دان نے اپنے تجربات و مشاہدات بیان کر ڈالے





کراچی (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ شادی کرکےلگا کہ یہ بہت آسان ہے، شادی باربار کرنی چاہیے۔ رؤف صدیقی کا سندھ اسمبلی میں اسپیکرآغا سراج درانی سے مکالمہ ہوا، اسپیکر سندھ اسمبلی نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو شادی اورعمرہ مبارک ہو۔





آغا سراج درانی نے مزید کہا کہ رؤف صدیقی آپ شادی کے بعدجوان لگ رہے ہیں، شادی اورعمرے کا کامبی نیشن کیا ہے؟ رؤف صدیقی نے انہیں جواب دیا کہ شادی کر کے لگا کہ یہ بہت آسان ہے،شادی باربار کرنی چاہیے۔ آغا سراج درانی نے شکوہ کیا کہ آپ نے اپنی شادی میں مدعو نہیں کیا،آپ بلاتے تو ہم ضرور سعودی عرب پہنچتے۔جس پر رؤف صدیقی نے ان سے کہا کہ آپ سب کو میرے ولیمے میں شرکت کی دعوت ہے، خاص و عام اور دشمنوں کو بھی میرے ولیمے کی دعوت ہے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی رؤف صدیقی نے گزشتے ہفتے 56 برس کی عمر میں شادی کی ہے، ان کا نکاح حرم شریف میں ہوا ہے۔ دوسری جانب خبر کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی نے مکہ میں شادی کی خاتون کا نام صوفیہ ہے نکاح خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ صالح زین العابدین الشیعبی نے پڑھایا۔ روف صدیقی پندرہ اپریل کو ستاون برس کے ہوئے اور یہ ان کی پہلی شادی تھی۔ روف صدیقی رکن دو ہزار دو سے سندھ اسمبلی کے ممبر ہیں جبکہ دوہزار دو سے دو ہزار بارہ تک انہوں سندھ کیبنٹ میں مختلف عہدوں پر کام کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا ولیمہ 13 اپریل کو کراچی میں انعقاد ہوا۔