پاکستان کے اہم ترین حلقہ این اے 154 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے مقابلہ شروع ، کون کون میدان میں ہے؟ خبر آگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کے بعد وفاقی دارل حکومت نے تینوں حلقوں میں ٹکٹوں ےکے حصول کیلئے ایک درجن کے لگ بھگ امیرداروں نے درخواستیں جمع کروادی ہیں جس کے باعث پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور ورکروں کی گھمسان کی روڈ شروع ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے نئے بننے والے تین حلقہ جات بشمول این اے 52، این اے 53 اور این اے 54 میں پاکستا تحریک انصاف کے مقامی کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں سے بھی رہنماؤں نے ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے کاغزات نامزرگی جمع کروانا شروع کر دیئےہیں، اس حوالے سے سابق حلقہ این اے 48 سے رکن رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے این اے 54، این اے 49 سے امیدوار برائے قومی اسمبلی چودھری الیاس مہربان نے این اے 52 اور این اے 53، پی ٹی آئی کے اہم رہنماء و سابق ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ نیازی نے این اے 54 سے جبکہ عابدہ راجہ، سیمی ایزدی اور راجہ خرم نواز نے این اے 52 سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ کیلئے درخواست دی ہے۔درخواست کے ہمراہ ایک ایک لاکھ روپے بطور ضمانت ناقابل واپسی بھی وصؤل کئے گئے ہیں۔ اسد عمر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان کی جانب سے اسلام آباد سے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کے بعد پی ٹی آئی کے دیرہنہ رکن عامر مغل نے این اے 54 سے حصہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے، چودھری الیاس مہربان نے این اے 52 اور 53 دونوں حلقو ں سے ٹکٹ
مانگا ہے جبکہ عابدہ راجہ اس حلقہ میں خاصی متحرک نظر آرہی ہیں اور انہوں نے ہر صورت یہاں ا سے الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔ زرائع کے تبایا ہے کہ اسلام آبد میں جہانگیر ترین اور اسد عمر کے دو گروپ وجود میں آچکے ہیں جبکہ دونوں رہنما من پسند امیدواروں کو لانے کی کوشش کر رہے ہیں ، ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے درخواست وصولی کا یہ سلسلہ 15 اپریل تک جاری رہے گا جبکہ 15 اپریل کو بنی گالہ مییں عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ٹکٹ دینے کا حتمی فیصلہ بھی کیاجائے گا۔
Social Plugin