بریکنگ نیوز :لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی حالات خراب ، سڑکیں بند۔۔۔ تحریک لبیک کی قیادت نے تشویشناک حکم بھی جاری کر دیا
بریکنگ نیوز :لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی حالات خراب ، سڑکیں بند۔۔۔ تحریک لبیک کی قیادت نے تشویشناک حکم بھی جاری کر دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے تحریک لبیک کے کارکنوں کی جانب سے شہر کو بند کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2درجن سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے ،
دوسری طرف راولپنڈی میں تحریک لبیک کے کارکن بڑی تعداد میں جمع ہو کر احتجاج کر رہے ہیں جبکہ مقامی قیادت نے کارکنوں کو لیاقت باغ میں جمع ہونے کی کال دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے نے رپورٹ دیتے ہوئے کہاہے کہفیض آباد دھرنے کے بعد ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی اپیل پر لاہور اور راولپنڈی میں بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلتے ہوئے روڈز بلاک کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے ان شہروں میں ٹریفک کا نظام بری طرح معطل ہو گیا ہے ۔ تحریک لبیک کے کارکنان نے اسلام آباد میں کئی جگہوں پر دھرنا دینے اور شاہراہیں بلاک کرنے کی کوشش تاہم اسلام آباد انتظامیہ نے ان کی یہ کوشش ناکام بنا دی،کارکنان نے روات ٹی کراس پر دھرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے کارروائی کی،اس کے علاوہ کارکنان نے بھارہ کہو کی شاہراہ بند کرنے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ایس پی لیاقت نیازی کا کہنا ہے کہ پولیس نے تحریک لبیک کے دو درجن سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔جبکہ تحریک لبیک کی جانب سے شاہدرہ چوک، شاہدرہ ٹاؤن، نیازی چوک، ہانڈیاں پل، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ، قصور روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا گیا جس کے باعث معاملات زندگی شدید ترین متاثر ہوئے۔
جگہ جگہ ٹائروں کو آگ لگا کر اہم شہرائیں بند کی گیئں۔کہیں عوام کے ساتھ تلخ کلامی اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ متعدد بسیں اور ہیوی وہیکلز نے اس وقت رکاوٹوں کی شکل اختیار کر لی جب تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے ٹائروں کی ہوا نکال دی۔اسی طرح تحریک لبیک یارسول اللہ کے شہر بھر میں احتجاج مظاہرہ موہلنوال چوک، پکامیل، سگیاں، بابو صابو میں احتجاجی مظاہرہ، داتا دربار، سوڈیوال، چونگی امرسدھو، کاہنہ کاچھا، بھٹہ چوک اور داروغہ والا بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ مظاہرین اور انتظامیہ کی چپکلش میں استحصال صرف عوام کا ہوتا ہے۔ انتظامیہ کو مظاہرین سے قوی مذاکرات کرے تاکہ عوام کو بار بار مشکلات سے دو چار نا ہونا پڑے۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کی جانب سے فورس کا استعمال کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا۔ لاہور سمیت صوبہ کے کسی بھی شہر کو بند نہیں ہونے دیا جائے گا۔واضح رہے کہ آئی جی آفس میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے مظاہرہ کے حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پر امن احتجاج ہر شہری کا جمہوری حق ہے۔ تاہم سڑکیں بلاک کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب نےلاہور اور شیخوپورہ ڈویژن کو الرٹ جاری کر دیا جبکہ شہر کے داخلی راستوں پر اینٹی رائٹ فورس کو تعینات کر دیا گیا۔ فورس کو آنسو گیس، گنوں اور ہینڈ گرنیڈ کے ساتھ لیس کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
0 Comments