حکومت سے مذاکرات ہو گئے یا نہیں ؟

حکومت سے مذاکرات ہو گئے یا نہیں ؟ مولوی خادم حسین رضوی کا دنگ کر ڈالنے والا بیان سامنے آ گیا




حکومت سے مذاکرات ہو گئے یا نہیں ؟ مولوی خادم حسین رضوی کا دنگ کر ڈالنے والا بیان سامنے آ گیا
لاہور (ویب ڈیسک ) تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی نے مذاکرات کی تردید کر دی۔خادم رضوی کا کہنا تھا کہ اب مذاکرات سے نہیں مانیں گے، کارکنان افواہوں پر کان نہ دھریں۔تفصیلات کے مطابق کچھ دیر پہلے حکومت اور تحریک لبیک کی قیادت کے مابین مذاکرات کی خبریں گردش میں تھیں،


جن کے مطابق حکومت اور تحریک لبیک میں مذاکرات کامیاب ہونے کا امکان تھا جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ مظاہروں کی کال واپس لے لی جائے گی تا ہم تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی نے مذاکرات کی تردید کر دی۔خادم رضوی کا کہنا تھا کہ اب مذاکرات سے نہیں مانیں گے، کارکنان افواہوں پر کان نہ دھریں۔انکا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات سے متعلق چلنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔جبکہ کچھ دیر قبل میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔پنجاب حکومت کی جانب سے مظاہرین کے مطالبات جلد منظور کر لیے گئےہیں ۔ جس کے بعد تحریک لبیک بھی احتجاج کی کال واپس لے لی ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ مطالبات منظور ہونے کی صورت میں تحریک لبیک کے کارکنان اور قیادت کے خلاف درج مقدمات ختم کر دئیے جائیں گے۔اس کے علاوہ جاں بحق کارکنان کے قتل کی ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔

فیض آباد میں ہونے والے معاہدے پر عمل در آمد کیا جائے گا۔ظفر الحق رپورٹ بھی وعدے کے مطابق شائع کی جائے گی۔تمام مطالبات آج ہی پورے کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی۔کارکنوں پر درج کئے گئے مقدمات بھی خارج کئے جائیں گے ۔ ایک روز میں ہی تمام مطالبات پورے کئے جائیں گے ، مذاکرات میں تحریک لبیک کے وحید اظہر ،عثمان قادری اور محمد جمیل شامل ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب کابینہ اور پولیس افسران شامل تھے ۔مظاہرین ایک گھنٹے کے اندر اندر ٹریفک کو کھول دیں گے ۔

Post a Comment

0 Comments