پاکستانی کی اس بیٹی کا تذکرہ جو دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے باوجود.........

پاکستانی کی اس بیٹی کا تذکرہ جو دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے باوجود آج گزر بسر کے لیے اپنے میڈلز بیچنے پر مجبور ہو گئی ہے



راولپنڈی(ویب ڈیسک)ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ کی گولڈمیڈلسٹ رابعہ امجد نے حکومت کی جانب سے انعامی رقم نہ ملنے اور نظرانداز کئے جانے سے مایوس ہوکر اپنے میڈلز فروخت کرنے کااعلان کردیا۔ رابعہ امجد نے روزنامہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایشیا میں گولڈمیڈل جیتنا آسان کام نہیں، ہم




نے بڑی محنت سے سبزہلالی پرچم سربلندکیا اور پاکستان کو روئنگ کاایشین چیمپئن بنایا لیکن حکومت کی جانب سے کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی ، ہماری انعامی رقم ابھی تک نہیں دی گئی اورنہ ہی ہمیں کسی قومی ادارے میں ملازمت دی گئی ، اس لئے اب میں اپنے میڈلز فروخت کرنے پرمجبورہوں ۔

Post a Comment

0 Comments