میرا بیٹا بڑا ہو کر اداکار نہیں بنے گا بلکہ۔۔۔ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے ایسی خواہش کر ڈالی کہ مداح بھی حیران رہ گئے
میرا بیٹا بڑا ہو کر اداکار نہیں بنے گا بلکہ۔۔۔ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے ایسی خواہش کر ڈالی کہ مداح بھی حیران رہ گئے
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کو کرکٹر بنانے کی خواہش ظاہر کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ،
میں ہمیشہ ہی اداکارہ بننا چاہتی تھی، اس پیشے میں 18 سال کام کرنے کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ میں کچھ اور کرنے کا سوچوں کیونکہ میں اداکاری کے بغیر زندگی کا تصور ہی نہیں کر سکتی۔کرینہ کا تیمور سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہنا تھا تیمور کے جین میں کرکٹ اور اداکاری دونوں ہی شامل ہیں کیونکہ تیمور کے دادا ٹائیگر پتودی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے جبکہ اس کی نانی، دادی ،والد اور میرا تعلق اداکاری سے ہے لیکن میری خواہش ہے کہ تیمور بڑا ہو کر کرکٹر بنے ۔جبکہ دوسری جانب الی ووڈ اداکار عرفان خان کے ترجمان نے ان کی خرابی صحت سے متعلق رپورٹس کو غلط قرار دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عرفان خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انکشاف کیا تھا کہ وہ نیورواینڈوکرائن ٹیومر کا شکار ہیں جسکے علاج کی غرض سے وہ بیرون ملک جائینگے تاہم اب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ،
عرفان خان کینسر کی آخری سٹیج پر ہیں ساتھ ہی ان کی زندگی اور صحت کیلئے دعاؤں کی بھی درخواست کی جا رہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ان افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے عرفان خان کے ترجمان نے کہا سوشل میڈیا پر کچھ دن سے اداکار کی صحت کے حوالے سے گردش کرنیوالی خبریں مکمل طور پر جھوٹی ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ترجمان نے مزید کہا ہم میڈیا ارکان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ عرفان کیلئے اپنی حمایت جاری رکھیں، تاہم یہ درست نہیں کہ سوشل میڈیا پر حقائق کے منافی افواہیں پھیلائی جائیں۔
0 Comments