نواز شریف کو تاحیات نااہل ہونےکے بعد کیا کام کرنا چاہیے؟

نواز شریف کو تاحیات نااہل ہونےکے بعد کیا کام کرنا چاہیے؟بزرگ سیاستدان نے (ن) لیگی قیادت کو بڑے کام کا مشورہ دے دیا




نواز شریف کو تاحیات نااہل ہونےکے بعد کیا کام کرنا چاہیے؟بزرگ سیاستدان نے (ن) لیگی قیادت کو بڑے کام کا مشورہ دے دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) تاحیات نااہل ہونے والے نواز شریف اب کیاکریں، سراج الحق نے اہم مشورہ دے ڈالا۔امیر جماعت اسلامی و سینیٹر سراج الحق نےنواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ تا حیات نا اہل ہونے والوں کو اب توبہ استغفار کرنی چاہیے۔


تفصیلات کے مطابق آج فاضل عدالت کی جانب سے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کرتے ہوئے نواز شریف اور جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل کر دیا گیا جس کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس پر رد عمل آ رہا ہے۔ اس موقع پر تا حیات نا اہل ہونے والوں کو سراج الحق نے توبہ استغفار کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پانامہ کیس میں ملوث دیگر افراد کو بھی بلائے۔بینکوں کو لوٹنے والے اور غیر قانونی اثاثے بنائے والے رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔انکا کہنا تھا کہ تاحیات نا اہل ہونے والوں کو چاہیے کہ وہ توبہ استغفار کریں۔جبکہ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے باوجود مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی رہنمائی میں ملک کی سب سے بڑی جماعت رہے گی۔ سپریم کورٹ کے آرٹیکل 62 ون ایف سے متعلق فیصلے پر شہباز شریف نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کی بالادستی اور غیرجانبدار قاضیوں پر یقین رکھا ہے اور عدالتی فیصلے کے باوجود نواز شریف کی رہنمائی میں ہماری جماعت ملک کی سب سے بڑی جماعت رہے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف محض ایک فرد کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے، فلسفے، عوامی خدمت، قانون کی بالادستی اور ووٹ کے احترام کا نام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف جیسے رہنما جماعت اور عوام کی خدمت کے لیے کسی عہدے یا منصب کے محتاج نہیں ہوتے۔

Post a Comment

0 Comments