:نامور شخصیت کا انتقال پاکستانی شوبز انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی

اناللہ واناالیہ راجعون :نامور شخصیت کا انتقال پاکستانی شوبز انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی



لاہور (ویب ڈیسک )اسٹیج ڈراموں کی ممتاز شخصیت اورآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے خازن ،معروف ڈرامہ پروڈیوسر اور رائٹر شہناز صدیقی جمعہ کو دل کا دورہ پڑھنے سے انتقال کرگئے ۔شہناز صدیقی گزشتہ کئی روز سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ ڈاکٹرز نے انہیں بائی پاس کا مشورہ دیا تھا اور اس کے لئے
انتظامات کئے جارہے تھے مگر اس سے قبل ہی وہ دل کا شدید دورہ پڑھنے سے انتقال کرگئے ۔آرٹس کونسل کے صدر محمداحمد شاہ نے شہناز صدیقی کے انتقال پرآرٹس کونسل میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے ہفتہ کی رات ہونے والا موسیقی کا پروگرام بیٹھک اور اتوارتک کے تمام پروگرام ملتوی کر دیئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں محمداحمد شاہ نے کہا کہ شہناز صدیقی ہمارے پرانے ساتھی اور دیرینہ دوست تھے، آرٹس کونسل کی موجودہ ترقی میں شہناز صدیقی کی کاوشیں بھی شامل ہیں ۔ان کی خدمات کراچی اسٹیج کے لئے اور خصوصاً آرٹس کونسل کی بہتری اور ترقی کے لئے یاد رکھی جائیں گی۔شہناز صدیقی کے بے شمار اسٹیج ڈرامے کامیاب رہے لیکن انہیںجو شہرت ”بکرا قسطوں پہ “سے حاصل ہوئی وہ بہت ہمیشہ انہیں فن کی دنیا میںزندہ رکھنے کے لئے کافی ہے۔انہوں نے ممتاز فنکار و صداکار معین اختر، عمر شریف ،اور دیگر ممتاز آرٹسٹوں کے ساتھ دنیا بھر میں شوز کئے ۔وہ ملنسارخوش اخلاق اور ایک اچھے انسان تھے جس کی وجہ سے ان کا حلقہ احباب بہت وسیع تھا۔شہناز صدیقی نے پسماندگان میں بیوہ اور چاربیٹیاں چھوڑی ہیں ۔ان کی نماز جنازہ 14 اپریل 2018 ءبروز ہفتہ بعد نماز ظہر ربانی مسجدگلشن اقبال میں ادا کی جائے گی ۔



Post a Comment

0 Comments