آئی سی سی ویمن چمپئن شپ، انگلنڈا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ایک روزہ مچ مںے 121 رنز سے ہرا دیا


آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ، انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 
121 رنز سے ہرا دیا

آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ، انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 121 رنز سے ہرا دیا

آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں انگلینڈ ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 121 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، آنیا شربسول میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔
وورسیسٹر میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ کو بارش کے باعث 41 اوورز تک محدود کیا گیا، انگلینڈ ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 233 رنز بنائے، ٹیمیا بیومائونٹ 61 رنز بنا کر نمایاں رہیں، فلیچر نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم جب ہدف کا تعاقب کر رہی تھی تو دوبارہ بارش شروع ہو گئی اور اسے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت فتح کیلئے 28 اوورز میں 209 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنا سکی، شیمائن کیمپ بیلی 29 رنز بنا کر نمایاں رہیں، شربسول اور کیٹ کراس نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

Post a Comment

0 Comments