ادکارہ میرا کی فیصلے کیخلاف اپیل پر عتیق الرحمان کو نوٹس جاری

ادکارہ میرا کی فیصلے کیخلاف اپیل پر عتیق الرحمان کو نوٹس جاری
ادکارہ میرا کی فیصلے کیخلاف اپیل پر عتیق الرحمان کو نوٹس جاری

لاہور (۔ 06 مارچ2019ء) عدالت نے سکینڈل کوئین ادکارہ میرا کی فیملی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل پر عتیق الرحمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے میرا کی درخواست پر سماعت کی ۔

میرا نے موقف اختیار کیا تھا کہ فیملی عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا،عتیق الرحمان کو نہیں جانتی، عدالت فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔عدالت نے کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی۔فیملی کورٹ نے ادکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments