بھارت کا ساتھ نبھانے کی قسم کھائی ہے۔ گلوکار عدنان سمیع


بھارت کا ساتھ نبھانے کی قسم کھائی ہے۔ گلوکار عدنان سمیع
بھارت کا ساتھ نبھانے کی قسم کھائی ہے۔ گلوکار عدنان سمیع

ممبئی (06 مارچ 2019ء) : گلوکارعدنان سمیع نے اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لیے بھارت کے حق میں بیانات دینا شروع کر دئے۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار عدنان سمیع نے کہا کہ بھارت کا ساتھ نبھانے کی قسم کھائی ہے۔ پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ میں بھارت کا فرمانبردار شہری ہوں اور میں نے بھارت کا ساتھ دینےکی قسم کھا رکھی ہے۔


واضح رہے کہ عدنان سمیع کو پاک بھارت کشیدگی کے دوران مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی فوج کی حمایت میں پیغام دینے پر پاکستانی عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا رکن قرار دے کر طنز کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ گلوکارعدنان سمیع کے بھارت کے حق میں پیغامات پر سوشل میڈیا صارفین نے بھارت کی نظر میں ان کا مقام گرانے کے لیے انہیں آئی ایس آئی کا خفیہ ایجنٹ قرار دیا جس کے بعد یہ معاملہ بہت آگے نکل گیا۔


سوشل میڈیا پر ایک طرف جہاں عدنان سمیع بھارت کو اپنی وفاداری ثابت کرنے میں لگے ہوئے ہیں دوسری جانب ٹویٹر پر عدنان سمیع کے ایجنٹ ہونے کے ٹویٹس نے ان کی اس کوشش پر پانی پھیر دیا ہے۔ عدنان سمیع نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی فضائیہ کی پاکستان کے خلاف ناکام کارروائی کے باوجود بھارت فضائیہ کو شاباش دی اورکہا کہ نریندر مودی کی قوم کی طاقت آپ کے ساتھ ہے۔

اور ساتھ ہی بھارتی فضائیہ کے لیے بھی عقیدت کا اظہار کیا ۔


Post a Comment

0 Comments