پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست


پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست
پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست

پروٹیز کی جانب دیے گئے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 186 رنز بنا سکی، پاکستان کی مسلسل 9 میچوں میں فتح کے بعد پہلی شکست



کیپ ٹان(یکم فروری2019ء) تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6رنز سے شکست دیکر سیریز میں1-0کی برتری حاصل کرلی ہے ۔ کیپ ٹان میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، پروٹیز کی جانب سے اوپنر ہینڈرکس اور کلوٹ نے 26 رنز کا آغاز فراہم کیا، کلوٹ 13 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کیچ آٹ ہوئے۔
کپتان فاف ڈوپلیسی اور ریزاہینڈرکس نے دوسری وکٹ کیلئے 131رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی اور اس دوران دونو ں بلے بازوںنے اپنی اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں جس کے بعد ڈوپلیسی 78رنز سکور کرکے عثمان شنواری کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں جکڑے گئے ، ہینڈرکس 74 رنز بنا کر آٹ ہوئے جب کہ وین ڈر ڈوسن صفر ، ڈیوڈ ملر 10 اور مورس ایک رن پر پویلین لوٹے، کلاسن اور پھلوکوایو 5،5 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے 3 وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم، حسن علی اور فہیم اشرف نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور اوپنر فخر زمان 4رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ، بابر اعظم اور حسین طلعت نے دوسری وکٹ کے لیے 81رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد حسین طلعت 40رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ، بابر اعظم38رنز بنانے کے بعد ڈیوڈ ملر کے ہاتھوں رن آٹ ہوگئے ،

آصف علی کی اننگز 13رنز تک محدود رہی جبکہ عماد وسیم 4رنز بنا کر پوویلین لو ٹ گئے،فہیم اشرف کی اننگز8رنز تک محدود رہی جبکہ حسن علی11رنز بناکر آٹ ہوئے ،کپتان شعیب ملک نے ٹیم کو جتوانے کی پوری کوشش کی تاہم49رنز بنا کر آٹ ہوگئے ،پہلے ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم فخرزمان،بابر اعظم،حسین طلعت،شعیب ملک،محمد رضوان،آصف علی،عماد 
وسیم،شاداب خان،فہیم اشرف،حسن علی اور عثمان شنواری پر مشتمل ہے۔

جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی اس میچ میں کچھ نئے چہرے میدان میں اتار کر اپنے دیگر ساتھیوں کو سانس لینے کا موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔مزانسی لیگ میں سپارٹنز کی جانب سے عمدہ بالنگ کرنےوالے بیس سالہ پیسر لوتھو سمپالا کی رفتار کگیسو ربادا جیسی نہیں تاہم انہیں آزماکر دیکھا جائےگا جبکہ گیہان کلوٹے ،ویان ملڈر،کرس مورس،جونیئر ڈالا کے ساتھ ریسی فان ڈیر ڈوسین بھی حتمی الیون کا حصہ بن سکتے ہیں تاہم جنوبی افریقی ٹیم اپنے آزمودہ کار کھلاڑیوں پر زیادہ انحصار کرےگی۔ فاف ڈو پلیسی کا کہنا تھا کہ اب وہ کچھ پلیئرز کو آرام کرانے اور کچھ کو تبدیل کر کے کھلانے پر توجہ دیں گے لہٰذا انٹرنیشنل کرکٹ میں کچھ نئے چہرے بھی سامنے آ سکتے ہیں۔






Post a Comment

0 Comments