سابقہ حکومتوں کا اور اسکنڈڈل منظر عام پر آگاد


سابقہ حکومتوں کا اور اسکینڈل منظر عام پر آگیا
سابقہ حکومتوں کا اور اسکینڈل منظر عام پر آگیا

سرکاری دوروں کے نام پر ہزاروں افراد کو بیرون ملک بھیجنے کے شواہد مل گئے،لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے وزارتوں کے لیٹر پیڈ استعمال کئیے گئے

سلام آباد(-10 فروری 2019ء) : سابقہ حکومتوں کا اور میگا اسکینڈل بے نقاب ہو چکا ہے۔ سرکاری دوروں کے نام پر ہزاروں افراد کو بیرون ملک بھیجنے کے ثبوت مل چکے ہیں ،لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے وزارتوں کے لیٹر پیڈ استعمال کئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق دور حکومت میں بہت سے اسکینڈلز منظر عام پر آئے جن میں سے ایک اور میگا اسکینڈل حال ہی میں بے نقاب ہوا ہے۔

سابق حکومتوں میں سرکاری دوروں کی آڑ میں ہزاروں لوگوں کو بیرون ملک بھیجنےکا انکشاف ہوا ہے۔ اہم وزارتوں کی جانب سے ویزوں کیلئے مختلف سفارتخانوں کو 3 ہزار خطوط لکھےگئے۔اس حوالے سے نجی چینلز پر بات کرتے ہوئے رانا عظیم کا کہنا تھا کہ رپورٹس تیار کی گئی ہیں کہ سابقہ ادوار میں ایسا مافیا کام کررہا تھا جس نے ہزاروں لوگوں کو سرکاری دورے میں شامل کروا کر باہر بھیجا ۔

یہ وہ افراد تھے جن کا ان سرکاری دوروں سے دور دور تک کا کوئی تعلق نہ تھا۔انکا کہنا تھا ان اشخاص کے ویزے حاصل کرنے کے لیے مختلف وزارتوں کے لیٹر پیڈز استعمال کئیے گئے اور ان کے عوض ان کو باہر بھیج کر بھاری رقوم حاصل کی گئی۔اس مکروہ دھندے میں صوبائی وزراء،اراکین اسمبلی اور بیوروکریٹس شامل تھے۔3 سابق وزرا،13 سابق اور موجودہ 8 اراکین اسمبلی نے این جی اوز بنا رکھی تھیں۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک وزیر نے کچھ لوگوں کو برطانیہ بھیجا اور خود بھی برطانوی شہریت کے لیے درخواست دی۔اسلام آباد اور کراچی کے کچھ صحافیوں نے بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔یہ رپورٹ تفتیش کرنے والے اداروں کے پاس پہنچ چکی ہے جس پر مزید پیش رفت جلد ہونے کا امکان ہے۔  


Post a Comment

0 Comments