ویمپائیر جیسی خوبصورت دکھنے کے لئے لگاتی ہے
انسان کے خون سے بنا موئسچرائزر
ویمپائیر جیسی خوبصورت دکھنے کے لئے لگاتی ہے انسان کے خون سے بنا موئسچرائزر
ویمپائیر
کا نام تو آپ سب نے خوب سنا ہوگا۔ ویمائیر ایک افسانوی کردار ہے جو لوگوں کے
خون سے اپنی پیاس بجھاتا ہے۔ لیکن یہاں ہم بات کر رہے ہیں ایک ایسی شخصیت کی جو کہ مشہور فوٹ بالر کی بیوی ہیں اور
وہ خود ایک گلوکارہ اور فیشن ڈیزائنر ہیں۔
لیکن وہ کسی ویمپائیر سے کم نہیں ہیں، جی ہاں! اس
شخصیت کا نام ہے وکٹوریہ بیکہم اور یہ مشہور
فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم کی بیوی ہیں۔ بتا دیں کہ وکٹوریہ بیکہم ہی اپنی اس اینٹی ایجنگ
موئسچرائزر کی خالق بھی ہیں۔ اسے بنانے میں انہوں نے تقربا 200 پاونڈ یعنی 1 لاکھ روپیے
کی رقم خرچ کی ہے۔
وکٹوریہ بیکہم نے اس بات کا انکشاف اپنی انسٹاگرام
اسٹوری کے ذریعہ کیا ہے۔ وکٹوریہ بیکہم نے بتایا کہ وہ طویل عرصہ سے اپنے خون سے بنے
اینٹی ایجنگ مصنوعات کا استعمال کر رہی ہیں۔

0 Comments