پارٹنر سے بچھڑنے پر بڑھ جاتا ہے اس جان لیوا
بیماری کا خطرہ
پارٹنر سے بچھڑنے پر بڑھ جاتا ہے اس جان لیوا بیماری کا خطرہ
ایک
پارٹنر جس سے آپ بےحد پیار کرتے ہیں، اس کا دور ہو جانا بےحد مشکل ہوتا ہے۔
اس کے بچھڑ جانے سے زندگی میں کئی طرح کی تبدیلیاں آجاتی ہیں، کچھ لوگ سو
نہیں پاتے تو کچھ ٹھیک سے کھا نہیں پاتے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے بعد جان
لیوا بیماری آپ کو جکڑ سکتی ہے۔
گزشتہ دنوں میں ہوئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پارٹنر سے
بچھڑنے والے شخص کو دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ امریکہ کے شکاگو کی فینبرگ
اسکول آف میڈیسن کی محقق چیرینوس کی یہ تحقیق سائکوسومیٹک میڈیسن نامہ ایک
جرنل میں شائع کی گئی ہے۔
محقق
چیرینوس نے بتایا کہ وہ لوگ جس کا طلاق ہو گیاہے یا پارٹنر کی موت ہو گئی ہے، ایسے
لوگوں کو ہائپرٹینشن اور نیند نہ آنے جیسی پریشانی رہتی ہے۔ جس کے سبب ان کی صحت
خراب ہوتی ہے اور اس کے سیدھا اثر ان کے دل پر پڑتا ہے۔
ایسے لوگوں کے لئے ہارٹ اٹیک کا خطرہ 2 سے 3 گنا تک بڑھ جاتا ہے۔
اگر آپ بھی اپنے پارٹنر سے الگ ہونے کے بعد ٹینشن میں آگئے ہیں تو ضروری ہے کہ
آپ اپنی صحت کا زیادہ خیال رکھا کریں۔ اس کے لئے ماہرین کا مشوہر لیا جائے۔

0 Comments