شکست کے باوجود چیئرمین پی
سی بی کا کپتان اور کوچ پر اعتماد کا اظہار
چیئرمین پی سی بی احسان
مانی نے کپتان سرفراز اور مکی آرتھر پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا ، کھلاڑیوں سے
بھی ملاقات کی اور کہا کرکٹ پر فوکس رکھیں ۔
سنچورین ٹیسٹ میں شکست ،
بیٹنگ لائن کی گرتی کارکردگی کے بعد چیئرمین پی سی بی نے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈکوچ
مکی آرتھر سے ملاقات کی اور کپتان اور ہیڈکوچ پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔
احسان مانی نے کہا کہ ٹیم
نوجوان کھلاڑی پرمشتمل ہے، امید ہے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔
دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم
اکتیس دسمبر کو کیپ ٹاون پہنچے گی، یکم جنوری کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی ، بیٹسمین
حارث سہیل اور فاسٹ بالر محمد عباس کیپ ٹاون ٹیسٹ کے لیے مکمل فٹ ہیں۔

0 Comments