آرمی چیف سے افغانستان میں
سربراہ امریکی اتحادی فوج کی ملاقات
آرمی چیف سے افغانستان میں
سربراہ امریکی اتحادی فوج کی ملاقات
جنرل قمرجاوید باجوہ
اورجنرل آسٹن اسکاٹ ملرکے درمیان علاقائی صورتحال، بارڈرسیکیورٹی کی اہمیت اور
افغان مصالحتی عمل پر تبادلہ خیال، افغانستان کے سیاسی مسئلے کے حل
پراتفاق،افغانستان میں امن پاکستان میں امن کیلئے اہم ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید
باجوہ کی گفتگو
راولپنڈی(تازہ ترین۔27 دسمبر2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے
افغانستان میں امریکی اتحادی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ ملرنے ملاقات کی،جس میں
خطے کی سکیورٹی صورتحال اور افغان مصالحتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے
شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید
باجوہ سے جی ایچ کیو میں افغانستان میں امریکی اتحادی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن
اسکاٹ ملرنے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی
کے امور سمیت دہشتگردی کے خاتمے کے کیلئے بارڈرسیکیورٹی کی اہمیت پربات چیت کی گئی۔
ملاقات میں دونوں افواج کے سربراہوں نے دہشتگردوں کےخلاف کوششوں کے تسلسل پراتفاق
کیا۔ جبکہ دونوں سربراہان نے افغانستان کے سیاسی مسئلے کے حل پر بھی اتفاق کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید
باجوہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کیلئے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ
افغانستان میں امن پاکستان میں امن کیلئے اہم ہے۔ اس سے قبل چیف آف آرمی سٹاف جنرل
قمر جاوید باجوہ سے آج جی ایچ کیو میں روسی سفیر الیکسی یوری نے ملاقات کی۔ آرمی چیف
اور روسی سفیر کے درمیان ملاقات میں دوطرقہ تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات
چیت کی گئی۔ روسی سفیر نے روسی حکومت کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو
میڈل آف کامن ویلتھ پیش کیا۔
روسی سفیر نے ملاقات میں
پاک فوج کے 10افسران اور 2 فوجی جوانوں کو میڈلز سے نوازا۔ روسی سفیر کی جانب سے
روسی کوہ پیماء ٹیم کو بچانے والے افسران اور جوانوں کو میڈلز سے نوازا گیا۔ روسی
اعزازات میں آرڈرآف فرینڈ شپ، میڈل فارکرج اور میڈل فارکامن ویلتھ شامل ہیں۔ پاک
فوج کے جوانوں کو اعزازات روسی کوہ پیماء الیگزینڈرگوکوؤ کو بچانے کے اعتراف میں دیے
گئے۔ آرمی ایوی ایشن کا 6 روزہ مشن انتہائی خطرناک تھا۔ اس مشن میں پاک فوج کے
جوانوں نے 20650 فٹ بلندی پر پھنسے کوہ پیماء کو ریسکیو کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے
مطابق روسی کوہ پیماء الیگزینڈرگوکوؤ کولیٹوک پیک سے بچایا گیا تھا۔روسی کوہ پیماء
کو رواں سال جولائی میں بیافو گلیشئیرسے سے بچایا گیا تھا۔

0 Comments