سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے آصف زرداری اور ملک ریاض کی گرفتاری کی تاریخ دیدی

سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے آصف زرداری اور ملک ریاض کی گرفتاری 
کی تاریخ دیدی

سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے آصف زرداری اور ملک ریاض کی گرفتاری 
کی تاریخ دیدی

31 دسمبر کوسپریم کورٹ نے آصف زرداری اور ملک ریاض کو عدالت میں طلب کر لیا ہے اور مجھے لگتا 
ہے کہ اس روز انکی گرفتاری ہو جائے گی

 کراچی (تاز ترین اخبار-27 دسمبر 2018ء) :سابق گورنر لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو کال لیک ہو گئی ہے جس میں انہوں نے ملک ریاض اور آصف زرداری کی گرفتاری کی تاریخ دی ہے ۔انکا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور ملک ریاض کو سپریم کورٹ نے عدالت میں طلب کر لیا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اس روز انکی گرفتاری ہو سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب اور رہنما پیپلز پارٹی کے لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو کال لیک ہوئی ہے جس میں انہوں نے آصف زرداری کے خلاف کیسسز کے حوالے سے بات کی 
ہے۔


انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کا کا کیس تو پھر بہت شک و شبہات میں تھا ،اس میں تو ہر چیز پکڑی جا چکی ہے۔کیا چیز بیچی اور کیا چیز خریدی ،سب منظر عام پر آگیا ہے۔منی ٹریل ثابت کرتی ہے کہ یہ سب سابق صدر کے اکاونٹ سے خریدا گیا۔


جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل ہے انہوں نے سفارش کی ہے کہ الگ الگ 16 ریفرنسز دائر کرنے ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے سب کچھ کھول کے رکھ دیا ہے۔


انکا کہنا تھا کہ اس کیس کے سلسلے میں آصف زرداری اور ملک ریاض کو سپریم کورٹ نے عدالت میں طلب کر لیا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اس روز انکی گرفتاری ہو سکتی ہے۔ اس کال کے حوالے سے جب لطیف کھوسہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے اس کی تردید یا تصدیق کرنے سے اجتناب کیا۔دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد حسین چودھری نے ایک سوال پر’’کیا آصف زرداری 31دسمبر کو گرفتار ہوجائیں گے‘‘ کے جواب میں کہا کہ انشاء اللہ، اللہ کرے31دسمبر کو ایسا ہی ہو، جے آئی ٹی آصف زرداری کے بغیر نامکمل ہے، آصف زرداری کا ذوالفقاربھٹو اوربینظیرکی پارٹی سے واجبی سا تعلق ہے۔           

Post a Comment

0 Comments