میشا شفیع اور علی ظفر کے درمیان تنازعہ کی اصل کہانی کیا تھی۔۔؟ ناقابل یقین انکشاف

میشا شفیع اور علی ظفر کے درمیان تنازعہ کی اصل کہانی کیا تھی۔۔؟ ناقابل یقین انکشاف

MEESHA SHAFI AND ALI ZAFAR





لاہور(ؤیب ڈیسک ) گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے اداکار علی ظفر کی جانب سے عدالت میں دائر کیے گئے ہرجانے کے نوٹس کا جواب داخل کراتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں گلوکار نے نجی اسٹوڈیو اور ایک خاندانی تقریب میں ہراساں کیا تاہم اب علی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع پر الزام لگاتے ہوئے کہا
کہ وہ تاخیری حربے استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق لاہور کی سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ کورٹ میں میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں علی ظفر اور میشا شفیع دونوں کے وکلاء پیش ہوئے۔اس موقع پر علی ظفر کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا انتظار حسین نے دلائل دئیے۔علی ظفر کے وکیل کا کہنا تھا کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جھوٹے بے بنیاد الزامات لگائے۔تاہم گلوکارہ کے وکیل نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ علی ظفر نے میشا شفیع کو دو سے زائد مرتبہ ہراساں کیا۔انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے پر انہیںمزید وقت دے۔جس پر علی ظفر کے وکیل نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میشا شفیع کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔بعدازاں عدالت نے 21 نومبر کو فریقین کے وکلا کو بحث کرنے کا حکم دیدیا۔یاد رہے کہ اس کیس کی ایک سماعت گزشتہ سال 18 اکتوبر کو ہوئی تھی۔س دوران میشا شفیع کے وکلا محمد ثاقب جیلانی اور ایڈوکیٹ تصور نے عدالت میں گلوکارہ کی جانب سے جواب داخل کرایا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ علی ظفر نے میشا شفیع کو نجی اسٹوڈیو سمیت ایک فیملی تقریب
کے دوران بھی ہراساں کیا۔اداکارہ کی جانب سے داخل کرائے گئے جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ علی ظفر نے گلوکارہ کو 2 بار سے زائد بار ہراساں کیا۔داخل کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ گلوکارہ نے مجبور ہوکر علی ظفر کے خلاف قدم اٹھایا اور گلوکارہ کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں، جنہیں وہ عدالت کے مانگے جانے پر پیش کریں گی۔جواب میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ علی ظفر نے میشا شفیع کے علاوہ بھی دیگر خواتین کو ہراساں کیا۔خیال رہے کہ سب سے پہلے میشا شفیع نے رواں برس 19 اپریل کو علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔میشا شفیع نے دعویٰ کیا تھا کہ علی ظفر نے انہیں اس وقت جنسی طور پر ہراساں کیا، جب وہ مشہور گلوکارا اور 2 بچوں کی والدہ بن چکی تھیں۔تاہم علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments