ون ڈے رینکنگ: ثناء نمبر ون بولر۔۔

ون ڈے رینکنگ: ثناء نمبر ون بولر۔۔

ون ڈے رینکنگ: ثناء نمبر ون بولر۔۔


ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں آئی سی سی کی نئی بولنگ ریکنگ میں ثناء میرنے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، وہ یہ اعزاز پانے والی پہلی پاکستانی بن گئی ہیں۔ثناء میر نے آئی سی سی بولنگ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس اعزاز کو ٹیم کے سپورٹ اسٹاف اور ساتھی کھلاڑیوں کی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ ثناء میر کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہیں، جس نیاُنہیں ہمت دی۔آئی سی سی کی نئی بولنگ ریکنگ میں ثناء میر 663 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہیں، جنوبی آسٹریلیا کی میگن شوٹ صرف 3 پوائنٹس کے فرق سے دوسرے جبکہ جنوبی افریقا کی جیس جوناسن 636 ریٹنگ پوائنس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔سابق کپتان ثناء میرنے آسٹریلیا کے خلاف سیریزمیں 7 وکٹیں حاصل کی۔سیریز میں ثناء کی شاندار بولنگ پرفارمنس سے ٹیم تو کامیاب نہ ہو سکی لیکن ثناء میر کو رینکنگ میں چار درجے ترقی ملی اور اور بولرز میں ٹاپ پر پہنچ گئیں۔صرف یہی نہیں آل راو?نڈرز میں بھی ثناء میر نے پانچویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔بولر کی فہرست میں پاکستان کی سعدیہ یوسف کا 27واں نمبر ہے،بیٹرز کی فہرست میں آسٹریلیا کی ایلس پیری پہلے اور میگ لیننگ دوسرے نمبر پر ہیں، پاکستان کی کوئی بیٹر ٹاپ ٹوئنٹی میں جگہ نہ بنا سکی، جویریہ خان 24، ہانید خان 25 اور بسمہ معروف 28ویں نمبر پر ہیں۔ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی۔انگلینڈ دوسرے بھارت تیسر اور پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔

Post a Comment

0 Comments