خان صاحب! آپ سے تو یہ امید نہ تھی: عمران خان جس وعدے پر پاکستانیوں سے ووٹ لے کر اقتدار میں آئے اس کی دھجیاں بکھیر ڈالی
![]() |
خان صاحب! آپ سے تو یہ امید نہ تھی: عمران خان جس وعدے پر پاکستانیوں سے ووٹ لے کر اقتدار میں آئے اس کی دھجیاں بکھیر ڈالی
لاہور وفاقی حکومت نے تعلیمی بجٹ بڑھانے کی بجائے کم کردیا،شعبہ تعلیم کا بجٹ ایک ارب کم کردیا گیا ہے، جبکہ تعلیمی میدان میں ترقی کیلئے تعلیمی بجٹ کل قومی پیدوار کا 4 فیصد مختص ہونا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انتخابی مہم کے دوران تعلیم و صحت کے شعبوں کی
حالت بہتر بنانے اور تعلیمی میدان میں ترقی کرنے کیلئے عہد کیا تھا۔ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران سابقہ حکومتوں کی کارکردگی کوانتہائی مایوس کن قراردیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ شرح تعلیم 100فیصد اور کوئی بچہ سکول سے باہر نہیں ہوگا۔جبکہ دوسری جانب تعلیمی میدان میں ترقی کیلئے حکومت نے بجٹ میں کٹوتی کردی ہے۔تعلیمی بجٹ کوبڑھانے کی بجائے شعبہ محکمہ تعلیم سکولزکیلئے ایک ارب جبکہ ہائرایجوکیشن کیلئے بجٹ میں تقریباً 4ارب روپے کٹوتی کردی ہے۔تعلیمی بجٹ میں کٹوتی قابل تشویش ہے ۔شعبہ تعلیم سے وابستہ لوگوں اس کو تعلیم نظام کے ساتھ زیادتی قرار دیا ہے۔ ماہر ین تعلیم کا کہنا ہے کہ حکومت کوچاہیے کہ حکومت کو تعلیم کے بجٹ میں کٹوتی نہیں کرنی چاہیے بالکہ تعلیمی بجٹ میں مزید اضافہ کرنا چاہیے ۔وہ قومیں دنیا میں سرخروہوئیں اور ہر میدان میں ترقی کی ہے جن اقوام نے تعلیم کے میدان میں اپنے وسائل کرنچھاور کردیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹر پرتعلیمی بجٹ میں کٹوتی پراپنے ردعمل میں کہا کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی۔ بتایا گیا ہے کہ نئے پاکستان میں تعلیم کے منصوبوں کا بجٹ 2 ارب 65 کروڑ روپے سے کم کر کے 1 ارب 81 کروڑ روپے کر دیا گیا۔ ہائر ایجوکیشن کا بجٹ 35 ارب 82 کروڑ سے کم کر کے 30 ارب 96 کروڑ کر دیا گیا۔ مزید برآں نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دستاویزات میں پوسٹل سروس ڈویژن کیلئے37 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ ختم کر دیا گیا۔وزارت خزانہ کے بجٹ میں 3ارب 60 کروڑ روپے،وزارت خارجہ کے 19 کروڑ97 لاکھ روپے۔ وزارت ہائوسنگ کے بجٹ میں ایک ارب 61 کروڑ روپے۔ انسانی حقوق ڈویژن کے بجٹ میں 26کروڑ روپے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ترقیاتی بجٹ میں 2ارب42 کروڑ روپے، وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی بجٹ میں ایک ارب روپے، وزارت سیفران کے بجٹ میں ایک ارب 25کروڑ روپے۔ ریلوے کے ترقیاتی بجٹ میں 6ارب 34 کروڑ روپے، وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے ترقیاتی بجٹ میں 9ارب18کروڑ روپے۔ اٹامک انرجی کمیشن کے بجلی منصوبوں کے بجٹ میں ایک ارب 94کروڑ روپے۔ دفاع ڈویژن کے ترقیاتی بجٹ میں 16کروڑ 32لاکھ روپے، کیڈ کے ترقیاتی بجٹ میں 9ارب 2کروڑ روپے، کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی بجٹ میں 10کروڑ90 لاکھ روپے کم کر دیئے گئے ۔ |

0 Comments