کیا واقعی ہی عمران خان مہران گاڑی چلا کر اپنے آفس جارہے ہیں؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی تہلکہ خیز حقیقت سامنے آگئی
![]() |
کیا واقعی ہی عمران خان مہران گاڑی چلا کر اپنے آفس جارہے ہیں؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی تہلکہ خیز حقیقت سامنے آگئی
لاہور کیا ملک میں واقعی تبدیلی آگئی ہے،کیا عمران خان خود مہران گاڑی چلاتے ہوئے اپنے آفس پہنچے ؟ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو نے پورے ملک میں دھوم مچا دی مگر مقامی میڈیا نے حقیقت بیان کر دی۔ نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا صارف کی
جانب سے جب ایک ویڈیو شئیر کی گئی کہ عمران خان خود گاڑی چلاتے ہوئے اپنے آفس جا رہے ہیں تو پورے ملک میں اس ویڈیو کی دھوم مچ گئی اور لوگوں نے تبدیلی کے نعرے لگانے شروع کر دیئے مگر اس ویڈیو میں نظر آنے والا شخص عمران خان نہیں بلکہ ان سے ملتا جلتا ہے ۔ یہ ویڈیو اسلام آباد یں بنائی گئی ہے جس میں غالباً کالج کی لڑکیاں اپنی گاڑیاں میں جا رہی ہوتی ہے مگر جیسے ہی انکی نظر عمران خان سے ملتے جلتے شخص پر پڑتی ہے تو وہ اس کی ویڈٰو بنانا شروع کر دیتی ہیں اور جیو عمران خان، تبدیلی آگئی کے نعرے لگانا شروع کر دیتی ہیں مگر یہ ویڈیو عمران خان کی نہیں بلکہ ان سے ملتے جلتے شخص کی ہے۔
|

0 Comments