نواز شریف کو سزا ملنے کے بعد پاکستان کن ملکوں کی فہرست میں شامل ہو گیا؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گ

نواز شریف کو سزا ملنے کے بعد پاکستان کن ملکوں کی فہرست میں شامل ہو گیا؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گ


اسلام آباد:پاکستان بھی کرپٹ حکمرانوں کو سزا دینے والے ملکوں میں شامل ہوگیا، پچھلے بیس سال میں دنیا کے کئی حکمران کرپشن پر سزا پاچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا کے بعد پاکستان بھی کرپٹ حکمرانوں کو سزا دینے والےملکوں میں شامل ہوگیا ہے۔
پچھلے بیس سال میں سب سے زیادہ بدنامی یوگوسلاویہ اور سربیا کے سلوبوڈون ملوزووچ کی ہوئی، دو ادوار میں صدر رہنے والے ملوزووچ پر اربوں ڈالرز کی کرپشن ثابت ہوئی، دس سال کی سزا ہوئی لیکن ایک سال بعد ہی موت واقع ہوگئی۔تیئس سال تیونس کے صدر رہنے والے زین العابدین کو اربوں ڈالرز کی کرپشن پر دس سال جیل ہوئی۔صدرسوہارتو نے اکتیس سال انڈونیشیا پر حکومت کی، کرپشن کے الزامات کے بعد اقتدار چھوڑا اور جیل کا منہ دیکھنا پڑا۔برازیل کے سابق صدر لولا ڈی سلوا کو ساڑھے نو سال قید کی سزا سنائی گئی، ان پر کنسٹرشن کمپنیوں سے کک بیکس لینے کے الزامات تھے۔کروشیا کے سابق وزیر اعظم آئیوو سنیڈر کو کرپشن پر 9 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔جنوبی کوریا کی صدرپارک گیون ہائی کا پچھلے سال کرپشن پر مواخذہ ہوا اور اپریل 2018 میں کرپشن اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اُٹھانے کے الزامات میں انھیں 24 سال کی قید اور ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی۔تھائی لینڈ کی وزیر اعظم ینگ لک شناواترا کرپشن میں عدالت سے پانچ سال سزاسنائےجانےکےبعد برطانیہ فرار ہوگئیں۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو دس
سال قید اور جرمانے، مریم نواز کو سات سال قید مع جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن اور حسین نواز، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنادیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو دس سال قید اورجرمانے کی سزا سنادی گئی ہے جبکہ مریم نواز کو سات سال قید مع جرمانہ جبکہ کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو آٹھ ملین پاؤنڈ جرمانہ جبکہ مریم نواز کو دو ملین پاؤنڈ جرمانے کا حکم سنایا ہے، ایون فیلڈز فلیٹ کی قرقی کا بھی حکم صادر کیا گیا ہے۔مانسہرہ میں موجود نیب کی ٹیم اور پولیس حکام کو کیپٹن (ر) صفدر کو حراست میں لینے کا حکم صادر کردیا گیا ہے۔ فیصلے کی روشنی میں کیپٹن صفدر اور مریم نواز الیکشن میں حصہ لینے کے بھی اہل نہیں رہے، دونوں دس سال کے لیے الیکشن میں حصہ لینے سے نا اہل قراردیے گئے ہیں۔سینئر اینکر پرسن وسیم بادامی کا کہنا ہے کہ فیصلے پر اپیل کرنے کے لیے نواز شریف اور مریم نواز کو لازمی وطن واپس آنا ہوگا اور کیونکہ اس مقدمے میں ضمانت ممکن نہیں تو انہیں ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اپیل کرنے کے لیے شریف خاندان ک پاس دس دن کا وقت ہے۔

Post a Comment

0 Comments